فهرس الكتاب

الصفحة 5242 من 6343

آج سے پہلے اس کا فضل بنی اسرائیل کی معرفت دنیا میں پہنچتا رہا بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے اللہ نے تورات اور دیگر الہامے نوشتے بھیجے مگر ان لوگوں نے اس کی تعمیل نہ کی اس لئے یہ کہنابالکل صحیح ہے کہ جن لوگوں کو تورات ملی تھی پھر انہوں نے اس پر عمل نہ کیا ان کی مثال بالکل گدھے کی سی ہے جو کتابیں محض بوجھ کی صورت میں اٹھاتا ہے جس کو سعدی مرحوم نے بھی یوں کہا ہے۔

علم چند انکہ بیشتر خوانی

چوں عمل در تو نیست نادانی

نہ محقق بود نہ دانشمند

چارپایہ بروکتا بے چند

حقیقت میں اس قوم کی بری مثال ہے جو اللہ کی آیات کو جھٹلاتی ہے گدھے کی ہو یا کتے کی وہ ان سب مثالوں کی مستوجب ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو توفیق خیر نہیں دیتا تا وقتیکہ اپنے ظلم کو ترک نہ کریں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت