فهرس الكتاب

الصفحة 5869 من 6343

پھر جب وہ بوجہ ہیبتناک آواز کے کانوں کے پردے پھاڑنے والی قیامت کی گھڑی آجائے گی اس روز اس کا حال کیا ہوگا یعنی جس روز ہر آدمی اپنے بھائی سے اپنی ماں سے اپنے باپ سے اپنی بیوی سے اپنے بیٹوں سے بھاگ جائے گا اس خیال سے کہ کہیں ان کی ذمہ داری مجھ پر نہ آجائے اس روز کا ادنیٰ کرشمہ یہ ہوگا کہ ہر ایک آدمی کو اپنا فکر ہوگا جو دوسروں سے اس کو بے خبر کر دے گا کیا تم نے کسی نیک دل شاعر کا قول نہیں سنا۔

بیٹا نہ پوچھے باپ کو

جب دیکھے اس کے پاپ کو

سب یار ہوں آپ آپ کو

ساتھی نہ ہو جزاپنا دم

اور کتنے چہروں پر مٹی پڑی ہوگی جن پر بداعمالی کی وجہ سے سیاہی چھائی ہوگی سچ تو یہ ہے کہ یہی لوگ کافر بدکار بداعمال ہوں گے اور بس۔ اللھم لا تجعلنا منھم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت