فهرس الكتاب

الصفحة 5226 من 6343

پس یہ اصولی بات یاد رکھ کر سنو ! ایمان کا دعویٰ رکھتے ہو تو جہاد کے لئے مستعد ہوجائو کیونکہ جہاد میں دو فائدے ہیں ایک ایمانی امتحان دوم یہ کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو دوست رکھتا ہے جو اس کی راہ میں صفیں باندھ کر ڈٹ کر دشمنان دین سے جہاد میں لڑتے ہیں ایسے ڈٹ کر لڑتے ہیں گویا وہ چونے گچ دیوار ہیں کیا مجال کہ دشمن کا رعب یا ضرب ان کو ہلا یا پھسلا سکے کیونکہ ان کا قول ہے۔ ؎

سب نکل جائیں گی او قاتل ہماری حسرتیں

جبکہ سر اپنا تیرے زیر قدم دے دیں گے ہم

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت