فهرس الكتاب

الصفحة 5749 من 6343

قرآن مجید میں ہم نے جو مسائل اعتقادیہ بتائے ہیں ان میں سے ایک مسئلہ معاد بھی ہے یعنی روز جزا کا یقین رکھنا بھی داخل ایمان ہے اور مشرکین مکہ اس سے سخت منکر ہیں اس لیے آپس میں ایک دوسرے سے بطور استفہام یا بطور طنز کے پوچھتے تھے میاں یہ مدعی کیا کہتا ہے یہ کہ مر کر اٹھیں گے ان کو معلوم نہیں کہ یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کو کس بات سے سوال کرتے ہیں ہم ان کو بتاتے ہیں کہ بڑی ہیبت ناک خبر قیامت سے سوال کرتے ہیں یہ وہ خبر ہے جس میں وہ لوگ مومنوں سے مختلف رائے ہیں۔ سن رکھیں ان کو اصل حال معلوم ہوجائے گا پھر سن رکھیں ضرور جان لیں گے اس وقت ان کو معلوم ہوجائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت