فهرس الكتاب

الصفحة 5108 من 6343

مجھے ستاروں کی گذرگاہوں کی قسم ہے اور اگر تم اللہ طرز کلام جانتے ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہے کیونکہ اس میں مقسم بہ کو مقسم لہ ! کے ساتھ تشبیہ پائی جاتی ہے

(مقسم لہ یہاں قرآن ہے اور مقسم بہ ستارے ہیں۔ ستارے روشنی کی علت ہیں اسی طرح قرآن بہی دل کی روشنی کا سبب ہے۔ منہ)

بے شک یہ قرآن بڑی قدر عزت کی کتاب ہے یہ خود یعنی اس کا مضمون علم الٰہی سے ماخوذ ہے اس لئے … یہ دراصل اس مخفی کتاب میں محفوظ ہے جس کا نام ہے لوح محفوظ یا کتاب مبین وغیرہ۔ اس کتاب قرآن مجید کو پاک لوگ ہی چھوتے یعنی وہی اس پر عمل کرتے ہیں اور وہی اس کو رہ نما اور ہدایت نامہ بناتے ہیں ایسے لوگ اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ وہ قران رب العالمین کی طرف سے اتارا ہوا ہے۔ کیا پھر بھی تم اے عرب کے منکرو ! اس کلام کے ماننے میں سستی کرتے ہو۔ اور تم اپنا حصہ قسمت یہی بناتے ہو۔ کہ اس پاک اور مصدق کلام کی تکذیب کرتے ہو۔ واہ خوب عقل ہے۔ اللہ کی مہربانی کا شکر یہی ہے کہ اس کی دی ہوئی نعمت کی بے قدری کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت