فهرس الكتاب

الصفحة 5220 من 6343

اے نبی یہ حکم مسلمانوں کو تم سنا چکے اب اپنے لئے سنو ! جب تمہارے پاس ایماندار عورتیں اس نیت سے آئیں کہ وہ اس شرط پر بیعت کریں کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گی اور نہ چوری کریں گی نہ زناکاری کریں گی نہ مثل جاہل عربوں کے اپنی زنانہ اولاد کو قتل کریں گی نہ اپنے پاس سے گھڑ کر دوسرے پر بہتان لگائیں گی اور نہ دینی کام میں تمہاری بے فرمانی کریں گی پھر تم اے نبی ان شرطوں کے بعد ان عورتوں کی بیعت قبول کرلیا کرو اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگا کرو اللہ ان کو اس بیعت واقرار پر مستقل رکھے بیشک اللہ بڑے بخشنے والا مہربان ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت