فهرس الكتاب

الصفحة 4567 من 6343

ہاں ان کی ظاہری پہچان کوئی چاہے تو اس کو بتا دو کہ جو لوگ زبان سے کہتے ہیں ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ اسی پر جم جاتے ہیں۔ تمام دنیا میں حرکت پیدا ہو اس امر میں انکو حرکت نہیں ہوتی۔ تمام دنیا اللہ سے ہٹ جائے وہ نہیں ہٹیں گے تمام دنیا اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ نہیں کریں گے۔ نہ تنگی میں اللہ سے ہٹتے ہیں نہ خوشی میں اتراتے ہیں بس ان کا قول یہ ہوتا ہے۔

موحد چہ درپائی ریزی زرش

چہ شمشیر ہندی نہی برسرش

امید و ہراسش نباشد زکس

ہمیں ست بنیاد توحید وبس

پس ان کو نہ خوف ہوگا نہ وہ غمناک ہوں گے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت