فهرس الكتاب

الصفحة 5491 من 6343

میرے ڈرانے کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ اللہ ہی کی بندگی کرو اور اسی سے ڈرتے رہو اور جو میں تم کو دین کے بارے میں حکم دوں اس میں تم میری اطاعت کرو اس کا بدلہ تم کو یہ ملے گا کہ اللہ تمہارے سابقہ گناہ بخش دے گا اور تم کو ایک مقرر وقت تک جو تمہارے موت کے لئے مقرر ہے بخیروعافیت مہلت دے گا یقینی بات ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت موت کا ہو یا فنا کا مرض کا ہو یا شفا کا جب آجاتا ہے تو پیچھے نہیں ہٹتا کاش تم لوگ میری اس بات کی حقیقت کو جانو

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت