فهرس الكتاب

الصفحة 6278 من 6343

انسان سمجھتا رہے کہ میں دن بدن ترقی کر رہا ہوں حالانکہ یہ تنزل کو جا رہا ہے زمانہ کی ہر آن متحرک ہے اس کے ساتھ ہی انسان میں بھی حرکت ہے اس لئے ہم سچ کہتے ہیں قسم ہے زمانہ کی جو گیا واپس نہیں آتا تحقیق انسان سراسر نقصان میں ہے اس کی عمر کا ہر لمحہ قیمتی ہے مگر یہ اسے بے فائدہ ضائع کرتا ہے انسان کی زندگی کا اصل مقصود ہے ذکر اللہ اور عبادت الٰہی جو لوگ اس مقصود سے غافل ہیں وہ اپنی زندگی کی حیثیت میں بالکل ٹوٹے میں ہیں لیکن جن لوگوں نے حسب تعلیم الٰہی ایمان قبول کر کے نیک عمل کئے اور ایک دوسرے کو حق پسندی کی نصیحت کرتے رہے یعنی یہ کہتے رہے کہ میاں سچی بات کسی کی ہو قبول کرلینی چاہیے کیونکہ ؎

مرد باید بگیر داندرگوش

درنبشت است پند بردیوار

اور تکلیفات اور مصائب پر صبر کی تلقین کرتے رہے وہ نقصان یا ٹوٹے میں نہیں۔

اللھم اجعلنا منہم

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت