فهرس الكتاب

الصفحة 3956 من 6343

اور بھی ایک بزرگ کا قصہ سنو ! کچھ شک نہیں کہ لوط (علیہ السلام) بھی ہمارے رسولوں میں سے تھا اس کی زندگی میں عجیب تر واقعہ اس وقت کا ہے جب ہم نے اس کا اور اس کے تمام متعلقین کو بچا لیا بجز ایک بوڑھی عورت یعنی اس کی بیوی کے جو بوجہ اپنے کفر کے عذاب میں پیچھے رہنے والوں میں سے تھی باقی سب دینی تعلق رکھنے والوں کو نجات دی۔ اور باقی سب مخالفین کو ہلاک کر ڈالا تم عرب کے لوگ سفر کرتے ہوئے صبح شام کے وقت عموما ان کی بستیوں پر گذرا کرتے ہو۔ کیا پھر بھی تم سمجھتے نہیں کہ برائی کا انجام برا ہے اور بھلائی کا نتیجہ ہمیشہ بھلا ملتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت