فهرس الكتاب

الصفحة 5973 من 6343

پھر وہاں کیا ہوگا یہ کہ جس شخص کو اعمالنامہ دائیں ہاتھ میں ملے گا جو اس کی صلاحیت کی علامت ہوگا اس کا حساب آسان ہوگا یعنی اس کے اعمالنامہ میں اگر کوئی گناہ بھی ہوگا تو اسے آگاہ کردیا جائے گا کہ تو نے یہ کیا اچھا نہیں کیا جا ہم نے بخش دیا اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف جنت میں خوشی بخوشی لوٹے گا۔ پس یہ علامت اس کی نجات کی ہوگی اور جس شخص کو پیٹھ کے پیچھے سے کتاب یعنی بائیں ہاتھ کے کندھے کے اوپر سے بائیں ہاتھ میں اعمالنامہ ملے گا وہ موت مانگے گا اور جہنم کی بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا کیوں ایسا ہوا اس لئے کہ بے شک وہ اپنے گھر والوں میں بڑا خوش وخرم رہتا تھا کسی طرح کا اسے فکر یا غم نہ تھا یہاں تک کہ زوال نعمت کا بھی اسے خوف نہ تھا اس نے سمجھ رکھا تھا کہ وہ پلٹ کر بغرض جزا وسزا واپس نہیں ہوگا ہاں ضرور ہوگا۔ بے شک جب وہ مستی کے عالم میں کچھ کچھ ناجائز حرکات کرتا تھا اس کا پروردگار اس کو دیکھتا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت