فهرس الكتاب

الصفحة 3946 من 6343

اسی طرح اور بھی کئی ایک لوگ اللہ کے بندوں میں قابل ذکر تھے مثلا حضرت الیاس بھی اللہ کے مرسلوں میں سے تھا اس کی زندگی کے واقعات عموما دلچسپ ہیں خصوصا وہ وقت تو عجیب تھا جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بیفرمانی کرنے سے ڈرتے نہیں ؟ کیا تم " بعل" جیسے بے جان بت سے دعائیں مانگتے ہو اور سب سے بہتر خالق یعنی اللہ کو چھوڑتے ہو جو تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے باوجود یکہ یہ تقریر حضرت الیاس کی بالکل صاف اور مدلل تھی مگر ان جاہلوں کو کوئی اثر نہ ہوا۔ تو انہوں نے اس کی ایک نہ مانی پس نتیجہ اس کا یہ ہوگا کہ وہ سب کے سب دوزخ میں حاضر کئے گئے۔ ہاں جو اللہ کے مخلص بندے ہوں گے وہ بچے رہیں گے اس لئے ہم نے ان سب کو تباہ کیا اور الیاس کے لیے پچھلے لوگوں میں یہ طریق جاری کیا کہ نام کے ساتھ الیاس پر سلام کہیں اور تعظیم کے ساتھ نام لیں یہ بھی ایک قبولیت کی علامت ہے ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں کہ نیک لوگوں میں ان کی عزت اور قبولیت ہوتی ہے تحقیق وہ الیاس (علیہ السلام) ہمارے مومن بندوں میں سے تھا اور بس یہی اس کا کمال تھا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت