فهرس الكتاب

الصفحة 6315 من 6343

تیرے منکر لوگ تجھے اور تیرے ساتھ والوں کو تنگ کرتے ہیں تو ان کو کہہ اے میرے منکرو میرا تمہارا جھگڑا کوئی ذاتی یا مالی نہیں فقط بات یہ ہے کہ میں ان چیزوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی اللہ کے سوا تم لوگ عبادت کرتے ہو اور نہ تم خالص اس اکیلے معبود کی عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں یعنی اس کام میں میرا تمہارا نہ حال میں اتحاد ہے نہ آئندہ ممکن ہے پس چونکہ ہم دونوں کے راستے دو ہیں لہذا تمہارا دین تمہارے نزدیک تمہارے لئے واجب العمل ہے میرے نزدیک میرا دین میرے لئے واجب العمل ہے' آئو ہم دونوں لڑائی دنگا چھوڑ کر اپنے اپنے مذہب پر عمل کریں جب تک کہ اللہ سچے کو جھوٹے پر غالب کرے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔

اللھم اجعلنا من الفائزین

بعض لوگ اس سورۃ کو منسوخ کہتے ہیں حالانکہ نسخ کی شروط میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ منسوخ اور ناسخ دونوں بصیغہ امر احکام شرعیہ میں سے ہوں یہاں تو دونوں میں سے کوئی بھی حکم نہیں بلکہ خبر ہے پس معنی وہی صحیح ہیں جو ہم نے تفسیر میں کئے ہیں۔ 12 منہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت