فهرس الكتاب

الصفحة 5170 من 6343

سنو یہ کانا پھوسی جو منافق لوگ کرتے ہیں محض شیطان کی طرف سے ہے یعنی اس میں شیطانی دخل ہے تاکہ ایماندار اس کی وجہ سے غمگین ہوں یعنی وہ خیال کریں کہ اللہ جانے ان کی کانا پھوسی کس مطلب کے لئے ہے اور ہم کو کیا مضرت ہوگی حالانکہ ان ایمانداروں کو یہ فعل ان کا بغیر اذن الٰہی کے کچھ بھی ضرر نہیں دے سکتا اور اصل بات تو یہ ہے کہ ایمانداروں کو چاہیے کہ اللہ ہی پر بھروسہ کریں بس اللہ پر بھروسہ کرنے سے ان کے سب کام سنور جائیں گے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت