فهرس الكتاب

الصفحة 5055 من 6343

اور ان کے لئے بڑی خوب صورت موٹی آنکھوں والی بیویاں محفوظ موتیوں کی طرح صاف شفاف ہوں گی یہ سب کچھ ان کو ان کاموں کے بدلے میں ملے گا جو وہ دنیا میں اعمال صالحہ کرتے تھے۔ اس جنت میں بے انتہا لوگ ہوں گے وہ اہل جنت کسی قسم کی لغو یا گناہ کی بات اس میں نہ سنیں گے۔ کیونکہ وہاں کسی قسم کی بیہودگی نہ ہوگی اس لئے کسی قسم کی ناجائز بات ان کے سننے میں نہ آئے گی۔ سوائے سلام سلام کے ہر طرف سے سلام علیکم وعلیکم السلام کی آوازیں آئیں گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت