فهرس الكتاب

الصفحة 5533 من 6343

اور اے نبی تیری طرف یہ بھی وحی کی جاتی ہے یعنی ہم تمہیں اطلاع دیتے ہیں کہ اگر یہ لوگ مشرکین عرب دین کے سیدھے راستے پر آکر مضبوطی سے جمے رہتے تو ہم ان کو کافی پانی پلاتے جو ان کو اور ان کے کھیتوں کو سیراب کرتالیکن اب جو امساک باراں کی وجہ سے قحط مسلط ہو رہا ہے اس لئے ہے کہ تاہم (اللہ) ان کو اس میں مبتلا عذاب کریں جو ان کی بدعملی کی سزا ہے کیونکہ یہ لوگ بداعمال ہیں اور الٰہی قانون یہ ہے کہ جو کوئی اپنے رب کی نصیحت سے جو اس نے بندوں کی ہدایت کے لئے نازل کی ہو روگردانی کرے اللہ اس کو سخت عذاب جہنم میں داخل کرے گا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت