فهرس الكتاب

الصفحة 4392 من 6343

ان لوگوں کے سمجھانے کو اور تمہاری تسلی کو ہم حضرت ابراہیم علہف السلام کا وہ واقعہ سناتے ہیں جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم کو کہا تھا کہ میں تمہارے سارے معبودوں سے جن کی تم عبادت کرتے ہو بیزار ہوں سو وہی مجھے ہدایت کرے گا۔ اللہ نے ابراہیم کے استقلال پر اس کی مدد کی اور اس کے اس کلمہ کو جو اس نے مشرکوں کے سامنے کہا تھا اس کے پیچھے پختہ اور مضبوط کیا۔ مضبوطی کی صورت یہ تھی کہ اس کی تائید میں انبیاء اور اولیاء بھیجے جنہوں نے دنیا کو دین ابراہیمی کی طرف بلایا اور سمجھایا کہ توحید کی تعلیم صحیح ہے اور شرک غلط۔ یہ سب کچھ اس لئے کہا تاکہ وہ لوگ دین حق کی طرف رجوع کریں۔ مگر میں (اللہ) نے جو ان موجودہ مشرکوں کو اور ان کے باپ دادا کو رسایا بسایا۔ یہاں تک کہ بذریعہ قرآن مجید ان کے پاس سچی تعلیم اور صاف صاف سمجھانے والا رسول آگیا اس کے آنے پر چاہیے تھا کہ یہ لوگ ہدایت قبول کرتے مگر انہوں نے ایسانہ کیا اور جب ان کے پاس حق کی تعلیم آئی تو انہوں نے بجائے اس کو قبول کرنے کے کہا کہ یہ تو جادو ہے اور ہم اس سے منکر ہیں حالانکہ جادو کا اس میں ایک حرف نہیں تھا مگر اس کی پرزور تاثیر کو یہ لوگ جادو کہنے لگے اور گمراہ ہوگئے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت