فهرس الكتاب

الصفحة 498 من 6343

منجملہ یہ ہے کہ یتیموں کے مال جو تمہارے پاس ان کی نا بالغی کے زمانہ میں سپرد کئے گئے ہوں (ان کو جب وہ بلوغ کو پہنچ جائیں ) واپس دے دیا کرو اور اچھے کے عوض ان کو برا اور خراب نہ دیا کرو اور یہ بھی یاد رکھو کہ بوجہ ظاہری دنیاوی شرم کے سارا مال کھا جانے سے پرہیز کرتے ہو تو حساب کے ایچ پیچ میں لاکر ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ ملا کر نہ کھائو جائو خبردار اس سے بچتے رہو اس لئے کہ یہ بڑا گناہ کا کام ہے

شان نزول:۔ (وَاٰتُو الْیَتٰمٰی اَمْوَالَھُمْ) ایک شخص کے پاس حسب دستور اپنے بھتیجے خروسال یتیم کا کچھ مال امانت تھا بعد بلوغ جب اس نے طلب کیا تو چچا صاحب اکڑے اور انکاری ہوگئے ان کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی 12 معالم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت