فهرس الكتاب

الصفحة 2941 من 6343

یہ تو ہوا رحمان کی صفات کا بیان اب رحمان کے بندوں اور ان کے اعمال کا بیان (تاکہ تم ان کی چال چلو) غور سے سنو ! اللہ رحمان کے نیک بندے اور سچے تابعدار وہ لوگ ہیں جو زمین پر فروتنی سے چلتے ہیں غرور اور تکبر کا تو نام بھی نہیں جانتے ان کے ہر ایک کام میں حکم اور بردباری ہوتی ہے اور ہر ایک کے ساتھ نرمی کا برتائو کرتے ہیں اور جاہل لوگ جب ان کا سامنا کرتے ہیں تو وہ رحمان کے بندے بجائے ان سے مقابلہ کرنے کے سلام کہتے ہیں اور راستہ سے گزر جاتے ہیں اسی لئے تو شیخ سعدی مرحوم نے لکھا ہے ؎

زجاہل گریز ندہ چوں تیر باش

نیا میختہ چوں شکر شیر باش

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت