فهرس الكتاب

الصفحة 5291 من 6343

دیکھو اسی اللہ نے ایک نصیحت کرنے والا رسول (محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہاری طرف بھیجا ہے جو اللہ کے کھلے کھلے احکام تم کو سناتا ہے تاکہ جو لوگ ایمان لاکر عمل نیک کرتے ہیں ان کو کفر شرک حرص اور عداوت وغیرہ وغیرہ کی ظلمات سے نکال کر نور ہدایت کی طرف لے جائے چنانچہ تم مسلمان نبی کی صحبت تامہ سے اپنی طبیعتوں کا اندازہ خود کرلو کہ اس رسول کے آنے سے پہلے تم کیا تھے اور اب کیا ہو بس یہی ایک بات ہے جس کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنا چاہیے تم (موجودہ ایمانداروں) سے یہ مخصوص نہیں بلکہ الٰہی قانون عام ہے کہ جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور نیک کام کرے اللہ اس کو جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ان میں چند روزہ ان کی رہائش نہ ہوگی بلکہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اللہ تعالیٰ نے ان نیکوکار لوگوں کے لئے عزت کا رزق خوب تیار کر رکھا ہے ایسا کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی نہ ملے گی اس واسطے کہ یہ لوگ اللہ کے مہمان ہوں گے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت