فهرس الكتاب

الصفحة 2946 من 6343

اور سنو ! رحمان کے بندے وہ لوگ ہیں یعنی ان میں یہ وصف بھی ہوتا ہے کہ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے بس یہی ان میں اعلیٰ درجہ کا وصف ہے اسی پر ان کی نجات کا مدار کار ہے ان کا مذہب کیا ہے؟ جس کا خلاصہ پند نامہ میں لکھا ہے

در بلا یاری مخواہ از ہیچکس

زانکہ تبود جز اللہ فریاد رس

اور جس جان کے مارنے سے اللہ نے منع کیا ہے اس کو ناحق وہ قتل نہیں کرتے اور نہ زنا کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کام برے ہیں اور جو کوئی یہ کام کرے گا وہ اپنے گناہ کی سزا بھگتے گا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت