فهرس الكتاب

الصفحة 5146 من 6343

یہ تو ہوا ان بے ایمانوں کا ذکر جو اللہ کو چھوڑ بیٹھے ہیں ان کو چھوڑو۔ کیا ایمانداروں مسلمانوں کے لئے بھی ابھی وقت نہیں آیا کہ اللہ کے ذکر سے اور جو سچی کتاب اللہ کے ہاں سے اتری ہے اس کے پڑھنے سننے سے ان کے دل کانپ جائیں ۔ یعنی جب کبھی کوئی شخص قرآن کا وعظ کہتا ہو تو اور جب وہ خود قرآن مجید کو پڑھیں تو ان کے دلوں پر وہ اثر ہو جو آگ کا موم پر ہوتا ہے کہ پگھل جاتا ہے۔ اسی طرح ایمانداروں کے دل اللہ کے ذکر اور قرآن سننے سے نرم ہو کر اللہ کی طرف جھکا کریں اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوں جن کو پہلے زمانہ میں کتاب تورات انجیل وغیرہ دی گئی پھر ان پر ایک مدت دراز گذر گئی۔ جس میں وہ عیش و آرام میں رہے پس ان کے دل سخت ہوگئے یعنی اللہ کے ذکر اور کتاب اللہ کی قرأت کا اثر ان پر نہ ہوتا تھا اور بہت سے لوگ ان میں سخت بدکار ہیں۔ اسی طرح اس زمانہ کے لوگ سخت دل بلکہ مردہ دل ہوگئے تو اللہ کی رحمت ان پر متوجہ ہوئی کہ نبی بھیجا اور کتاب اتاری تم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت