فهرس الكتاب

الصفحة 5918 من 6343

بلکہ تم لوگ نیک وبد اعمال کی جزا وسزا کی تکذیب کرتے ہو اور خیال نہیں کرتے ہو کہ تمہارا یہ انکار اللہ کی بے انصافی تک پہنچتا ہے کیونکہ جب نیک وبد اعمال کی جزاوسزا نہیں تو انصاف اور بے انصافی کیا ہوئی اسی انکار کی وجہ سے تم لوگ ہر قسم کی بد اعمالی کرنے میں مشغول رہتے ہو حالانکہ اللہ کی طرف سے معتبر محررین تم پر محافظ ہیں جو کچھ تم لوگ کرتے ہو وہ سب کچھ جانتے ہیں اور لکھ لیتے ہیں ! نتیجہ اس کا یہ ہوگا کہ نیک لوگ جن کے اعمالنامہ میں نیکیوں کی کثرت ہوگی وہ بہشت کی نعمتوں میں ہوں گے اور ان کو کہا جائے گا کہ جو کچھ تم نے یہاں کے لئے کیا تھا اس کا انعام پائو اور ان کے مقابل بدکار لوگ جہنم کے عذاب میں ہوں گے بعد الموت فیصلے کے روز اس میں داخل ہوں گے اور پوری سزا پائیں گے ہرچند کوشش کریں گے کہ باہر آئیں مگر وہ اس سے دور نہ ہوسکیں گے اور میاں تمہیں کیا معلوم کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے ہم پھر کہتے ہیں کہ تمہیں کیا معلوم کہ وہ فیصلہ کا دن کیا ہوگا اور ایسا بھاگڑ کا دن ہے کہ اس روز کوئی شخص کسی دوسرے کے لئے کچھ بھی اختیار نہ رکھے گا اور سارا اختیار اس روز اللہ ہی کو ہوگا اگرچہ آج بھی سب اختیار اللہ ہی کا ہے تاہم لوگ دعویدار تو ہیں وہاں دعویٰ بھی کسی کو نہ ہوگا جس کو چاہے گا پکڑے گا جسے چاہے گا چھوڑے گا۔

اللھم اغفِر لَنَا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت