فهرس الكتاب

الصفحة 2810 من 6343

پس اللہ مالک الملک بادشاہ برحق ایسے بیہودہ خیال سے بلند تر ہے وہ اپنی ذات میں یگانہ ہے اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی بڑے عزت دار تخت کا مالک ہے جس کی عزت کو کوئی نہیں پہنچ سکتا اسی لئے تو اس کی طرف سے عام اعلان ہے کہ جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارتا ہے اس دعویٰ پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں وہ محض بےدلیل لڑتا ہے پس یہ شعر ان مشرکوں کے حق میں لگتا ہے ؎

نہ رکھ اشرا کی کچھ بھی سند پھر اس پہ اڑتے ہیں

عجب جاہل ہیں یہ مشرک کہ بے ہتھیار لڑتے ہیں

جب یہ ان کی محض ہٹ دھرمی اور بےدلیل بات ہے تو ان کا حساب بھی ان کے پروردگار ہی کے ہاں ہوگا جہاں یہ عام قاعدہ ہے کہ کافر اور مشرک کبھی نہیں چھوٹیں گے یہ ان کو سنا دے اور دعا کرتے ہوئے تو کہا کر اے میرے پروردگار مجھے بخش اور مجھ پر رحم فرما تو ہی میرا مولا ہے اور تو ہی سب سے اچھا رحم کرنے والا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت