فهرس الكتاب

الصفحة 5272 من 6343

ہاں ہم نے جن ایمانداروں کی فضیلت بتائی ہے ان کی علامت بھی سنئے مگر اس سے پہلے تمہید ہے کہ جو کچھ مصیبت دنیا میں پہنچتی ہے وہ اللہ کے اذن مقررہ قانون سے پہنچتی ہے اس میں کسی پیر' فقیر وغیرہ کو دخل نہیں ہوتا جو کوئی اللہ پر کامل ایمان رکھتا ہے اللہ اس کے دل کو ہدایت کرتا ہے یعنی وہ جانتا ہے کہ دنیا میں ہر فعل کلی ہو یا جزی اللہ کے ارادہ اور حکم سے وقوع پذیر ہوتا ہے اس لئے عارفان اللہ کا قول ہے۔ ؎

کار زلف تست مشک افشانی اماعاشقاں

مصلحت راتہمتے برآ ہوئے چیں بستہ اند

اور اس کے علاوہ یہ بھی جانتے اور مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جانتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت