فهرس الكتاب

الصفحة 2959 من 6343

پس تو ان کی تعمیل میں سر گرم رہ اور جو نہ مانے اس کی طرف التفات نہ کر شاید تو اس غم میں کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے خودکشی کرلے گا تجھے ان کی فکر کیا پڑی ہے ان کو اللہ کے سپرد کر اور یہ جان رکھ کہ اگر ہم چاہیں تو آسمان سے کوئی ایسا نشان ان پر اتاریں کہ ان کی گردنیں اس کے سامنے جھک جائیں۔ ایسی کوئی آفت بھیج دیں کہ کوئی بات نہ بن پڑے اور اب تو ان کی یہ حالت ہے کہ جو کچھ بھئی نئی نصیحت اللہ مہربان کی طرف سے بذریعہ قرآن ان کو پہونچتی ہے اس سے روگردانی کر جاتے ہیں سو اب تو انہوں نے صاف صاف ہماری فرستادہ کتاب کو جھٹلایا ہے پس جن باتوں پر یہ ہنستے ہیں ان کی صحیح صحیح خبریں ان کے پاس عنقریب آجائیں گی اس وقت جانیں گے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟ یہ جو اللہ کے آثار قدرت سے انکار کرتے ہیں

یا انہوں نے زمین کی طرف کبھی نظر نہیں کی کہ کیا کیا عمدہ عمدہ اقسام کی چیزیں ہم نے اس میں پیدا کی ہیں کچھ شک نہیں کہ اس میں اللہ کی قدرت کی ایک بڑی دلیل ہے لیکن ان میں کے بہت سے لوگ ایمان نہیں لائے محض ضد پر اڑے بیٹھے ہیں اور بے شک تیرا پروردگار چونکہ بڑا غالب اور بڑا رحم کرنیوالا ہے اس لئے وہ جلدی نہیں پکڑتا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت