فهرس الكتاب

الصفحة 6303 من 6343

دنیا میں کوئی کیساہی بدکار ہو یتیم بچے پر اسے بھی رحم آجاتا ہے مگر ان منکرین اسلام کی حالت اس سے دگر گوں ہے کیا تو نے اس نالائق ذلیل ترین انسان کو دیکھا ہے جو تکبر میں دین الٰہی کی تکذیب کرتا ہے کیونکہ دین اس کو اخلاق سکھاتا ہے اور وہ آزاد رہنا چاہتا ہے یہ وہی ظالم تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے کسی غریب مسکین کو کھانا کھلانا تو بجائے خود رہا کمبخت کسی دوسرے کو کھلانے کی رغبت بھی نہیں دیتا ایسے لوگ مسلم نما بن کر تمام مسلمانوں میں شریک ہیں دکھاوے کی نمازیں بھی پڑھتے ہیں پس ان نمازیوں کے لئے افسوس ہے جو اپنی نماز کی شان اور حیثیت سے غافل ہیں جو لوگوں کو نمازیں دکھاتے ہیں اور ان کے بخل کا یہ حال ہے کہ معمولی برتائو کی چیزیں جو گھروں میں برتی جاتی ہیں اور ایک دوسرے سے مستعار لے لی جاتی ہیں جیسے برتن ڈول وغیرہ جو استعمال کے بعد واپس دئیے جاتے ہیں کسی کو نہیں دیتے۔

اللھم لا تجعلنا منھم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت