فهرس الكتاب

الصفحة 5193 من 6343

اور وہ ایماندار لوگ بھی قابل اور لائق تعریف جو ان کے بعد آئیں گی جن کی علامت یہ ہوگی کہ دعا میں کہتے ہوں گے اے ہمارے پروردگار ہم کو اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایماندار گزرے ہیں یعنی صحابہ کرام اور ان کے بعد والے سب مومن لوگوں کو بخش دے اور ہمارے دلوں میں ان سابقہ اور موجودہ ایمانداروں کے لئے کسی طرح کا کینہ پیدا نہ کر بلکہ ہمیں ایسابناکہ ہم ایک دوسرے سے شیروشکر ہوجائیں اے ہمارے پروردگار ! تو بڑا مہربان رحم کرنے والا ہے تو ہمارے حال پر اور ان کے حال پر رحم فرما۔

یہ آیت اپنے مضمون میں صاف ہے کہ کسی مومن کو دوسرے مومن سے کینہ عداوت رکھنا تعلیم اور منشا الٰہی کے خلاف ہے بلکہ مومن کا اصول یہ ہونا چاہیے ؎

آئین ماست سینہ چو آئینہ داشتن

کفر است در طریقہ ماکینہ واشتن

عام لوگوں کے لئے یہ حکم ہے تو خواص صحابہ کرام وغیرہم کے مراتب حقوق تو بہت زیادہ ہیں ان کے حق میں بد گمانی یا بدگوئی کرنا کسی طرح روا نہیں۔ رضی اللہ عنھم وار ضاھم۔ منہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت