فهرس الكتاب

الصفحة 5574 من 6343

اور تبلیغ حق کرنے میں جو تکلیف پہنچے اپنے رب کی رضا جوئی کے لئے یہ مذہبی اور اخلاقی سبق یاد کر کے اس پر صبر کریو۔

شان نزول:۔ ایک شخص ولید بن مغیرہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان مبارک سے قرآن شریف سن کر قرآن کی تعریف کی تو قریش نے اس کو گھیر لیا کہ تو نے یہ کیا غضب کیا آخر اس پر جبر کرکے اس کی رائے تبدیل کرالی تھوڑا تامل کرکے اس نے کہا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شاعر نہیں مجنون نہیں ہے تو جادو گر ہے اور یہ قرآن اس کا جادو ہے اس کے جادو گر ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ وہ باپ بیٹے میں بیوی خاوند میں جدائی کردیتا ہے۔ اس کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی۔ (ملخص من خازن) منہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت