فهرس الكتاب

الصفحة 2048 من 6343

اور ہم نے اسی کتاب میں بنی اسرائیل کو اطلاع کردی تھی کہ تم دو دفعہ شریعت کی مخالفت سے ملک میں فساد کرو گے اور بہت ہی سر اٹھائو گے پھر جب پہلی دفعہ تمہاری گت ہونے کو آویگی تو ہم اپنے بندوں میں سے ایک قوم کو جو سخت لڑاکے ہونگے تم پر بھیجیں گے پھر وہ تمہارے ملک میں پھیل جائینگے اور سمجھ رکھو کہ یہ وعدہ کیا جا چکا ہے اس میں ذرا بھی تخلف اور قصور نہ ہوگا ایک دفعہ پھر ہم تم کو ان پر فتح دینگے اور تمکو مال اور اولاد سے مدد کریں گے اور بہت بڑے جتھے والے بنائیں گے کہ تمہاری تعداد گنی نہ جائے گی۔ غرض تمہارے دن بھلے آئیں گے اور تم بھی دنیا میں ایک زندہ قوم سمجھے جائو گے لیکن یہ یاد رکھنا کہ اگر تم نے نیک کام کئے تو اپنے لئے کرو گے اور اگر برائی کرو گے تو اس کا بھی تم ہی پر وبال ہوگا پھر جب دوسری دفعہ کا وقت آویگا یعنی جب تم بدستور خرمستی کرنے لگو گے تو ہم پھر تمہارے دشمنوں کو تم پر غلبہ دینگے تاکہ وہ مار مار کر تمہارا منہ بگاڑ دیں اور مسجدبیت المقدس میں برباد کرنے کو گھس آوینگے جیسے وہ پہلی مرتبہ اس میں گھس آئے تھے اور جس چیز پر قابو پاوینگے توڑ پھوڑ دینگے غرض جہاں تک ان سے ہوسکے گا عام بربادی کرینگے۔ اس پر بھی امید ہے کہ اگر تم شرارت سے باز آئے تو تمہارا پروردگار تم پر رحم کرے گا اور اگر تم نے پھر وہی کام کئے تو ہم بھی تم کو وہی سزا دینگے جو پہلی مرتبہ دی تھی اور ابھی اس دنیاوی سزا کے علاوہ ہم نے کافروں کے لئے جہنم گھیر نے والی بنائی ہے جو کوئی اس میں داخل ہوا بس اس کی خیر نہیں پھر وہ اس سے باہر نہیں جا سکے گا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت