فهرس الكتاب

الصفحة 5217 من 6343

پس تم اس بات کے خیال سے کہ کوئی شخص اسلام کو یا اللہ کو نہیں مانتا اس سے بے انصافی کرنے کا خیال بھی نہ کرنا نہ اس کی حق تلفی کرنا ورنہ جس طرح وہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے تم بھی مخالف ہو گے ہاں ایسے لوگ بھی ہیں جن سے دوستانہ تعلقات رکھنے سے تم کو منع کیا جاتا ہے پس سنو ! جو لوگ تم سے دین کی وجہ سے لڑے اور لڑتے ہیں اور جنہوں نے تم کو تمہارے وطنوں مکہ وغیرہ سے نکالا اور انہوں نے تمہارے ملک بدر کرنے پر تمہارے دشمنون کی مدد کی بس ایسے لوگوں کو دلی دوست بنانے اور قلبی محبت کرنے سے اللہ تم کو منع کرتا ہے۔ نہ اس لئے کہ اللہ کو یا تم کو بخل ہے نہیں بلکہ اس لئے کہ یہ لوگ چونکہ دل میں تمہارے دشمن ہیں دوستی کے پردے میں تمہیں نقصان نہ پہنچائیں کیا تم نے سنا نہیں۔

دشمنان کہن دوستان نوکر دن

بدست دیو بود عقل راگردکر دن

اس لئے جو لوگ ان سے دوستی لگائیں گے اللہ کے نزدیک وہی لوگ ظالم ہوں گے کیونکہ وہ قومی حقوق کو پائمال کرنے والے ہوں گے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت