فهرس الكتاب

الصفحة 2808 من 6343

اللہ فرمائے گا گو یہ تو تم نے جھوٹ کہا ہے کہ ایک آدھ روز ٹھیرے ہو مگر ہاں اس میں شک نہیں کہ اگر تم دنیا کی حقیقت اور اصلیت کو جانتے تو بے شک بہت ہی تھوڑی مدت رہے تھے کیا تم نے کسی دانا کا کلام نہ سنا تھا ؎

فکر معاش ذکر اللہ یاد رفتگاں

دو دن کی زندگی میں بھلا کوئی کیا کرے

کیا تم نے یہ بھی نہ سنا تھا کہ ؎

جگہ دل لگانے کی دنیا نہیں ہے

یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

مگر افسوس کے تم نے دنیا کو اپنا دارالقرار جانا اور آخرت کو بھول گئے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت