فهرس الكتاب

الصفحة 5239 من 6343

اس کی حکومت یا حکمت کا تقاضا ہوا ہے کہ اس نے انسانوں کی ہدایت کے لئے سلسلہ انبیاء قائم کیا ہے اسی نے ان قریش کے ناخواندہ لوگوں میں انہی میں سے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا ہے جو اس کے احکام پڑھ کر ان کو سناتا ہے اور اپنے اثر صحبت سے پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب قرآن اور خاص کر علم حکمت معرفت الٰہیہ سکھاتا ہے یعنی ان کو بتاتا ہے کہ اللہ سے تمہارا کیا تعلق ہے خالق اور مخلوق میں کیا نسبت ہے' اور سب امور کے لئے یہی مدار ہے یہ سب اس اللہ کی مہربانی ہے ورنہ اس سے پہلے تو یہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے۔ بت پرستی' شراب خوری' زناکاری ہر قسم کی بدکاری ان کا شعار تھا آج جو ان میں نور ایمان اور اثر ہدایت نظر آرہا ہے وہ اسی رسول کی بابرکت سے ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت