فهرس الكتاب

الصفحة 4987 من 6343

یہ بھی تمکو اعلان کردیا جاتا ہے جو سراسر تمہارے حق میں رحمت ہے کہ اے جنو ! اور انسانو ! سنو ! اگر تم میں طاقت ہے کہ تم آسمانوں اور زمینوں کے کناروں سے یعنی پروردگار کی سلطنت سے نکل سکو اور نکل کر امن چین سے زندگی گذار سکو تو بے شک نکل جائو۔ جہاں تمہارے سینگ سمائیں چلے جائو۔ یہ سرکار الٰہی کا تم کو نوٹس ہے لیکن ہم تمہیں یہ

بتائے دیتے ہیں کہ تم لوگ نہیں نکلو گے مگر اللہ پر غلبہ کرنے سے یعنی اللہ قدیر پر تم غالب آجائو تو اس کے ملک سے نکل سکو گے اور یہ ناممکن ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت