فهرس الكتاب

الصفحة 3408 من 6343

حالانکہ جو لوگ اللہ کے سوا اوروں کو کار ساز بناتے ہیں انکی مثال ایک مکڑی کی سی ہے جس نے دیوار پر ایک گھر بنایا اور بخیال خود سمجھا کہ بس اب میں ایک مضبوط قلعے میں ہوں کوئی دشمن مجھ پر حملہ آور ہو کر نقصان نہیں پہنچا سکتا حالانکہ تمام گھروں سے بودا اور کمزور مکڑی کا گھر ہے ایسا کہ چڑی کی چونچ سے فنا ہوسکتا ہے اسی طرح ان مشرکوں کے معبود اور مصنوعی کارساز ایسے کمزور اور ضعیف ہیں کہ کوئی چیز نہ تو پیدا کرسکتے ہیں نہ دے سکتے ہیں کاش کہ یہ لوگ کچھ علم اور معرفت رکھتے تو ان کو معلوم ہوسکتا کہ یہ کیسی صریح غلطی میں ہیں سنو ! معبود اور حقیقی حاجت روا کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے عابدوں اور سائلوں کے حال سے واقف بھی ہو سو یہ تو صرف اللہ کی شان ہے کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کو سب کچھ معلوم ہے خصوصا جن جن چیزوں کو اللہ سے ورے یہ لوگ پکارتے ہیں اس کو سب معلوم ہے اور وہ سب پر غالب اور حکمت والا ہے جب وہ کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو کسی کی مجال نہیں ہوتی کہ اس کو روک سکے اور یہ مثالیں تو ہم لوگوں کے سمجھانے کو بتلاتے ہیں اور دراصل ان مثالوں کو سمجھدار لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں بے سمجھ آدمی تو اللہ سے بھی منکر ہیں حالانکہ اللہ کی الٰہی سب پر نمایاں ہے اسی نے آسمان و زمین میں ایک پختہ قانون کے ساتھ پیدا کئے تمام دنیا کے بادشاہ مع اپنی فوجی طاقت کے جمع ہو کر چاہیں تو ایک بال کے برابر بھی فرق نہیں ڈال سکتے یہی قانون قدرت کی مضبوطی ہے بے شک اس بیان میں ایمانداروں کے لئے بہت بڑی نشانی ہے یعنی جو لوگ راست بازی سے ہر ایک سچی بات کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں ان کے لئے اس میں بہت بڑی

نشانی ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت