فهرس الكتاب

الصفحة 2776 من 6343

یعنی یہ کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے نہیں نہیں یہ کیونکر ہوسکتا ہے یہ تو یونہی بناوٹی باتیں ہیں اس سے پہلے ہمیں اور ہمارے باپ دادا کو بھی ڈرائو سنایا گیا اور وعدہ دیا گیا مگر ہم تو اس کو اس سے زیادہ وقعت نہیں دے سکتے کہ یہ تو صرف پہلے لوگوں کے قصے میں اے نبی ! تو ان سے کہہ کہ کسی حقانی تعلیم کو یہ کہہ کر ٹال دینا کہ پہلے لوگوں کے قصے ہیں قرین دانشمندی نہیں پہلے لوگوں کے قصے اگر ہیں تو بطور تمثیل اصل مضمون سمجھانے کو ہیں۔ اصل مضمون تو بالکل مختصر لفظوں میں ہے کہ ؎

وہ مالک ہے سب آگے اس کے لاچار

نہیں ہے کوئی اس کے گھر کا مختار

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت