فهرس الكتاب

الصفحة 5556 من 6343

اس ساری تبلیغ پر مشرک لوگ تیرے مخالف ہوں گے اور برا بھلا کہیں گے تو جو کچھ یہ لوگ کہیں گے تو اس پر صبر کیجیو اور ان کو یعنی ان کی بیہودہ گوئی کو بڑی وضع داری سے نظر انداز کیجئیو اور مالدار خوشحال مکذبین کو میرے حوالے کر کے تھوڑا سا وقت ان کو مہلت دیجئیو عنقریب دیکھ لیں گے اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ ہم تجھے بتائے دیتے ہیں کہ ہمارے پاس مختلف قسم کے عذاب ہیں منجملہ تپتی ہوئی جہنم ہے اور گلا گھونٹنے والا کھانا اور دردناک عذاب ہے یہ کب ؟ جس روز بوجہ پہونچال کے زمین اور پہاڑ اپنی اپنی جگہ سے ہل جائیں گے اور بڑے بڑے پہاڑ بھر بھرے ہوجائیں گے اس روز سب لوگ اپنے اعمال کے بدلے پائیں گے۔ اے مکہ کے لوگو ! اسی بات کے سمجھانے کو ہم نے تمہاری طرف رسول (محمدﷺ) بھیجا جو تم پر نگران ہے تمہارے اعمال کا سیاسی طور پر محاسبہ کرے گا ہمارا یہ فعل (ارسال رسول) نیا نہیں بلکہ ہم نے اسی طرح بھاجا ہے جیسے پہلے ہم نے فرعون کی طرف حضرت موسیٰ کو رسول بنا کربھیجا تھا جس نے فرعون کو توحید الوہیت اور اتباع رسالت واضح الفاظ میں تبلیغ کردئیے پھر بھی فرعون نے اس صادق رسول موسیٰ (علیہ السلام) کی بے فرمانی کی تو ہم (اللہ) نے اس کو بری طرح پکڑا ایسا پکڑا کہ اس کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو پانی میں ڈبو دیا۔ پس اس کا انجام دیکھو اور سوچو کہ اگر تم لوگ بھی اس رسول کی اطاعت سے منکر ہی رہے تو اس دن کی تکلیف سے کیسے بچ سکو گے جو بوجہ اپنی درازی

اور بسبب اپنی مصائب کے بچوں کو بوڑھا کر دے گا۔ آسمان اس روز پھٹ جائے گا زمین برباد ہوجائے گی کوئی چیز زندہ نظر نہ آئے گی یہ اس اللہ کا وعدہ صرف لفظی نہیں بلکہ کیا ہوا ہے اس میں کسی قسم کا التوا یا محو اثبات نہ ہوگا بے شک یہ آیات قرآنیہ جو تم لوگوں کو سنائی گئی ہیں نصیحت ہیں پس جو کوئی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کی راہ اختیار کرے جیسا کہ اے رسول تو نے اللہ کی رضا جوئی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے کہ طاقت سے بھی زیادہ عبادت کرتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت