فهرس الكتاب

الصفحة 5248 من 6343

یہ تو ہے اصلی تعلیم اسلام مگر ان کاروباری لوگوں نے جو کیا وہ کوئی اچھا نمونہ نہیں دکھا یا اور اچھا ہو بھی کیسے سکتا تھا جبکہ ان کی حالت یہ ہے کہ جب یہ لوگ بازار میں مال تجارت دیکھتے یا کوئی کھیل تماشہ دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چلے جاتے ہیں اور تجھے اے رسول خطبے کی حالت میں کھڑا چھوڑ جاتے ہیں بھلا یہ بھی کوئی سمجھ کا کام ہے تو ان کو کہہ تم لوگ جو خطبہ اور نماز چھوڑ کر چلے گئے تو اس کی یہی وجہ تمہارے ذہن میں ہے کہ تم اس مال تجارت میں فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہو۔ بس سنو ! جو اللہ کے پاس فائدہ اور ثواب ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ سب سے اچھارزق دینے والا ہے وہ دینا چاہے تو خاک سے سونا دے دے نہ دینا چاہے تو سونے کو خاک کر دے پس تم اس سے رزق مانگو اور اپنی تدبیروں پر بھروسہ نہ کرو بلکہ چاہیے کہ تمہارا اصول یہ ہو کہ

سب کام اپنے کرنے تقدیر کے حوالے

نزدیک عارفوں کے تدبیر ہے تو یہ ہے

اللھم ارزقنا من عندک رزقا حلالا واسعا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت