فهرس الكتاب

الصفحة 5247 من 6343

اور جب نماز ختم ہوجائے تو تمہیں اختیار ہے کہ تم مسجد سے نکل کر اپنے مکانوں کی طرف منتشر ہوجایا کرو اور بذریعہ کاروبار اللہ کا فضل تلاش کیا کرو مگر اس حال میں اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہوا کرو بلکہ ہر دم دل ادھر لگائے رکھو اور اللہ کا ذکر بہت بہت کیا کرو اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہوا کرو تاکہ تم مراد پائو

شان نزول:۔ مدینہ شریف میں جمعہ کے روز آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ پڑھ رہے تھے کہ اثناء خطبہ میں تجارتی قافلہ آگیا۔ نمازی لوگ تجارتی مال خریدنے کی طمح میں خطبہ چھوڑ کر ادھر چلے گئے انکے حق میں یہ آیت اتری۔ مگر ایسا کرنے والے سارے نہ تھے۔ منہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت