فهرس الكتاب

الصفحة 6236 من 6343

سنو جی قیامت سے پہلے ایک زلزلہ عظیمہ آئے گا جس سے دنیا کی ساری آبادی برباد ہوجائے گی اس وقت کا حال ہم تم کو سناتے ہیں جب زمین غیر معمولی زور سے ہلائی جائے گی ایسی کہ تمام اونچائی نیچائی سب برابر ہوجائے گی اور زمین اس تیز حرکت سے اپنے اندر کے دفینے سب باہر پھینک دے گی یعنی آج جو کچھ اس کی کانوں میں از قسم چاندی' سونا' تانبا' پیتل وغیرہ معدنیات ہیں وہ سب باہر آجائیں گے تو کوئی ان خزانوں کو دیکھے گا چھوئے گا نہیں اور انسان کہے گا اس زمین کو کیا ہوگیا کہ ایک دم اس میں انقلاب ہوگیا اس روز زمین اپنی سطح پر گزرے ہوئے واقعات کی تمام خبریں بتائے گی اس وجہ سے کہ تیرے پروردگار اللہ ذولجلال نے اس کو بذریعہ القاء خاص سب کچھ سمجھا دیا ہوگا وہ تمام خبریں مجمل بتائے گی یا مفصل اس کا علم اسی وقت تم کو ہوگا اس روز انسان اپنے اپنے اعمال کے مطابق مختلف حالتوں میں نکلیں گے کوئی اعلیٰ درجہ کا نیک کوئی پرلے درجہ کا بدمعاش کوئی ان دو درجوں کے مابین تاکہ ان لوگوں کو ان کے کئے ہوئے ان کے نیک وبد اعمال دکھائے جائیں پس جس شخص نے ذرہ جتنا بھی اچھا کام کیا ہوگا وہ اسے اپنے اعمال نامہ میں دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ جتنا برا کیا ہوگا (اگر توبہ نہ کرے یا اس سے اچھانیک کام نہ کرنے سے اس کے ذمہ سے اترانہ ہوگا تو وہ بھی اسے اپنے اعمالنامہ میں دیکھ لے گا اسی کے مطابق ان کو جزا سزا ملے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت