فهرس الكتاب

الصفحة 5198 من 6343

ان موجود مشرکین مخالفین کی حالت بالکل ان لوگوں کی سی ہے جو ان سے پہلے قریب ہی گذرے ہیں جنہوں نے اپنے کئے کا پھل دنیا ہی میں چکھا تھا اور ابھی آخرت میں ان کے لئے دکھ کی مار باقی ہے

اس آیت کے حکیمانہ مضمون کو دیکھیں اور مسلمانوں کی اندرونی حالت نوعی اور صنفی پھر صنفی در صنفی کو دیکھیں تو بے ساختہ منہ سے نکلتا ہے کہ یہ آیت ہمارے ہی حق میں اتری ہے خواجہ حالی نے اس حالت اور کیفیت کا نقشہ یوں بنایا ہے۔

نہ سنی میں اور جعفری میں ہو ملت

نہ نعمانی و شافعی میں ہو الفت

وہابی سے صوفی کی کم ہو نہ نفرت

مقلد کرے نامقلد پہ لعنت

رہے اہل قبلہ میں جنگ ایسی باہم

کہ دین اللہ پر ہنسے سارا عالم

کسی عام غرض کے لئے ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے ابتدا میں اگر ہوتے ہیں تو انتہا میں بگڑ جاتے ہیں کچھ شک نہیں کہ یہ اطوار انہی لوگوں کے ہوتے ہیں جو قومی اغراض عامہ سے ناواقف ہوتے ہیں اس لئے ان کے حق میں یہ الہی فیصلہ بالکل حق اور بجا ہے ذلک بانھم قوم لا یعقلون منہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت