فهرس الكتاب

الصفحة 4923 من 6343

ہمارا سوال تو بالکل سیدھا ہے ہم تو صرف یہ پوچھتے ہیں کیا ہم سب میں سے منتخب ہو کر اسی صالح پر اللہ کی طرف سے نصیحت کا پیغام آنا تھا۔ کیا ہم آدمی یا اللہ کے بندے نہیں۔

بندے اللہ کے ! ہم بھی تو بندے اللہ کے ہیں

پھر یہ اوندھی تقسیم کیسی کہ وہ تو اللہ کا رسول ہے اور ہم اس کے امتی ! چہ خوش اس لئے ہمارا یقین ہے کہ رسول وغیرہ تو کچھ نہیں یہ تو یاروں کی یوں ہی دل لگی ہے بلکہ بات دراصل یہ ہے کہ یہ جھوٹا لپاٹیا خود پسند ہے یونہی ایک مذاق بنا رکھا ہے کہ میں رسول ہوں۔ میں نبی ہوں۔

دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت