فهرس الكتاب

الصفحة 3079 من 6343

اسی طرح عاد کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا تھا جب ان کے بھائی ھود نے ان سے کہا کیا تم اللہ سے ڈرتے نہیں بے شک میں تمہارے لئے معتبر امانت دار رسول ہوں پس تم اللہ سے ڈرو اور میری فرماں برداری کرو اللہ تم سے خوش ہوگا اور میں تم سے اس پر کوئی عوض نہیں مانگتا میری مزدوری تو اللہ رب العالمین کے پاس ہی ہے وہی مجھ کو اجر دے گا تم سے تو میرا تعلق نہیں جیسے تم اللہ کے بندے اور تابع فرمان ہو میں بھی ویسا ہی اس کا تابع دار ہوں سوائے رتبہ نبوت کے اور کوئی مزیت مجھ میں تم سے زیادہ نہیں ہے اسی لئے میں تم کو سمجھاتا ہوں کہ کیا تم دنیا میں ایسے مبہوت اور عیش پسند ہورہے ہو کہ ہر ایک اونچی جگہ پہاڑیوں اور ٹیلوں پر نشانیاں عبث اور فضول کھیلنے کو بناتے ہو جن سے کوئی دینی یا دنیوی فائدہ حاصل نہیں مگر اصل مطلب کی بات بھولتے ہو اور بڑے بڑے مکان ایسے مضبوط بناتے ہو گویا تم ہمیشہ دنیا میں رہو گے کیا تمہیں کسی اہل دل کا قول یاد نہیں

لہ ملک ینادی کل یوم لد واللموت وابنواللخراب

(یہ شعر ابوالعتاہیہ کا ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے کہ: اللہ کا فرشتہ ہر روز پکار رہا ہے کہ تمہاری زندگی کا انجام موت ہے اور تمہاری عمارتوں کا انجام ویرانی ہے۔(منہ)

اور تمہاری قوت و شجاعت کا حال یہ ہے کہ جب تم کسی پر حملہ آور ہوتے ہو تو بڑی سختی سے حملہ کرتے خواہ تم اس معاملہ میں غلطی پر بھی ہو یا صحت پر اس سے تم کو کوئی سرکار نہیں ہوتا یہ تمہاری عادت بری ہے پس تم اللہ سے ڈرو اور میں جو احکام اللہ تم لوگوں کو بتلائوں ان میں میری پیروی کرو جو حکم میں اللہ کی طرف سے تم کو سنائوں اس کی تعمیل کرو اور مخالفت کرنے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جو تم جانتے ہو یعنی چوپائیوں صلبی بٹوں باغوں اور چشموں سے تم کو مدد دی پھر باوجود اس کے تم سمجھتے نہیں کہ کیا کر رہے ہو مجھ کو تمہاری اس غفلت اور سیاہ کاری کی وجہ سے تمہارے حال پر بڑے دن یعنی روز قیامت کے عذاب سے ڈر لگتا ہے یہ صاف اور شستہ مخلصانہ تقریر سن کر بھی وہ بولے اور کیسے بیہودہ بولے کے اے ہود ! ہم تیری ان چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آنے کے برابر ہے تو ہم کو وعظ سنایا وعظ کی تکلیف نہ اٹھا ہم تو تیری کسی بات کو تسلیم نہ کریں گے یہ دین اور مذہب جس پر ہم ہیں یہی پہلے لوگوں کا برتائو اور طریقہ رہا ہے اس لئے یہ درست معلوم ہوتا ہے اور ہم پر کسی طرح سے کوئی آفت یا عذاب نہیں آنے کا پس اس غلط گھمنڈ میں انہوں نے اس (ہود علیہ السلام) کو جھٹلایا پھر ہم (اللہ) نے ان کو ہلاک کردیا بے شک اس مذکور میں بہت بڑی نشانی ہے اگر کوئی اس سے فائدہ حاصل کرے تو واقعی بڑی عبرت کا نشان ہے مگر ان میں سے بہت سے بے ایمان ہیں اور اس میں بھی شک نہیں کہ تیرا پروردگار بڑا ہی غالب اور بڑا ہی رحم کرنے والا ہے کہ باوجود غلبہ قدرت کے معاندین کو جلدی سے نہیں پکڑتا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت