فهرس الكتاب

الصفحة 5547 من 6343

اے کملی پوش نبی رات کو نماز کے لئے قیام کیا کر مگر کچھ حصہ رات کا نصف یا اس سے کچھ کم یا بیش سو کر آرام کرلیا کر یعنی جس قدر آرام کرنا تیری انسانی طبیعت کی راحت کے لئے ضروری ہو بے شک کرلیا کر اور قیام کے وقت تسبیح تہلیل کے ساتھ قرآن مجید بھی ٹھیر ٹھیر کر پڑھا کر نہ بہت زیادہ چلا کر نہ بہت جلدی جلدی کیونکہ ایسا کرنے سے مقصود فوت ہوجاتا ہے مقصود اس سے یہ ہے کہ دل پر اس کا اثر ہو سو اس مقصود کے لحاظ سے تھوڑا پڑھنا بھی کافی ہے۔ اس شب بیداری کے علاوہ ہم (اللہ) تجھ پر اے نبی بہت بھاری حکم بھیجیں گے سارے لوگوں کو تبلیغ کرنا تیرے ذمہ کیا جائے گا۔ پس تو اپنے نفس کو اس کا متحمل بنا جس کی صورت یہی ہے کہ تو ہمہ تن اللہ کی طرف لگ جا جیسا کہ ہم نے تجھے حکم دیا ہے شب بیداری کیا کر کیونکہ رات کو اٹھنا بڑی سخت کوفت اور ذکر الٰہی کے بہت لائق ہے بس اے نبی تو شب بیدار ہو کر ذکر اللہ کیا کر اس کے علاوہ دن میں تجھے بڑا شغل ہے اور یہ شغل روز بروز بڑھتا جائے گا۔ کیونکہ ابھی تو تو اکیلا ہے جب تیری ترقی ہوگی تو علاوہ تبلیغ کے انتظام ملک بھی تجھے کرنا ہوگا پس تو اپنے کام میں اللہ سے مدد مانگ اور اپنے رب کا نام جپا کر اور بڑی بات ہے کہ سب سے کٹ کر اسی سے جڑ جا تیرے منہ پر یہی جاری ہو۔

نداریم غیراز تو فریاد رس

توئی عاصیاں راخطا بخش وبس

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت