فهرس الكتاب

الصفحة 5194 من 6343

جس طرح ایماندار پچھلے پہلوں کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں اسی طرح کافربھی بحکم الکفر ملۃ واحدۃ ایک دوسرے سے ہمدردی کرتے ہیں۔ کیا تم نے ان منافقوں کی طرف نہیں دیکھا جو کفر میں اپنے ہم خیال اہل کتاب بھائیوں کو جو ان کی طرح کافر ہیں کہتے ہیں کہ تم مضبوط دل رہو۔ مسلمان تم کو نکال نہیں سکتے اور اگر بفرض محال تم لوگ نکالے جائوں گے تو ہم بھی تمہارے ساتھ اپنے گھروں سے نکل جائیں گے اور تمہارے حق میں کوئی ناصح مشفق ہم کو سمجھائے گا تو ہم کبھی بھی کسی کی بات نہ سنیں گے نہ اس پر توجہ کریں گے اور اگر مسلمانوں کی طرف سے تمہارے ساتھ جنگ شروع کی گئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے اللہ بذات خود شہادت دیتا ہے کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت