پاکی ہے اس ذات کے لیے جس نے اپنے بندے کو (یعنی پیغمبر اسلام کو) راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصی تک کہ اس کے اطراف کو ہم نے بڑی ہی برکت دی ہے سیر کرائی، اور اس لیے سیر کرائی کہ اپنی نشانیاں اسے دکھا دیں، بلاشبہ وہی ذات ہے جو سننے والی دیکھنے والی ہے۔