اور جس روز کہ کفار آگ کے سامنے لائے جائیں گے (اوران سے پوچھا جائے گا) کیا یہ دوزخ ایک حقیقت نہیں ہے؟ تو وہ جواب دیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم (یہ واقعی ایک حقیقت ہے) اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اچھا اب اس کفر کے بدلے میں جو تم کیا کرتے تھے عذاب کا مزہ چکھو۔