فهرس الكتاب

الصفحة 2693 من 6348

اور اللہ کی راہ میں جان لڑا دو، اس کی راہ میں جان لڑا دینے کا جو حق ہے پوری طرح ادا کرو، اس نے تمہیں برگزیدگی کے لیے چن لیا، تمہارے لیے دین میں کسی طرحح کی تنگی نہیں رکھی، وہی طریقہ تمہارا ہوا جو تمہارے باپ ابراہیم کا تھا، اس نے تمہارا نام مسلم رکھا، پھچلے وقتوں میں بھی اور اس (قرآن) میں بھی، اور یہ اس لیے کیا تاکہ رسول تمہارے لیے (حق کا) گواہ ہو (یعنی معلم ہو) اور تم تمام انسانوں کے لیے۔ پس نماز کا نظام قائم کرو، زکوۃ کی ادائیگی کا سامان کرو، اللہ کا سہارا مضبوط پکڑ لو، وہی تمہارا کارساز ہے اور جس کا کارساز اللہ ہوا تو کیا ہی اچھا کار ساز ہے اور کیا ہی اچھا مددگار۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت