ان لوگوں کا بھی وہی ڈھنگ ہوا جو فرعون کے گروہ کا تھا، اور ان لوگوں کا تھا جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے اللہ کی نشانیاں جھٹلائیں۔ تو اللہ نے بھی پاداش عمل میں انہیں پکڑ لیا اور (یاد رکھو) وہ (جرموں میں کی سزا دینے میں) بہت ہی سخت سزا دینے والا ہے