فهرس الكتاب

الصفحة 2848 من 6348

اللہ کی ہستی آسمان اور زمین کی روشنی ہے اس کی روشنی کی مثال ایسی سمجھو جیسے ایک قندیل ہے (23) قندیل میں چراغ، چراغ شیشے کا کنول اس درجہ صاف وشفاف جیسے ایک چمکتا ہوا ستارہ، زیتون کے مبارک درخت کے تیل سے اسے روشن کیا گیا (اس روشنی) نہ تو یورپ کے رخ (ہوئی) نہ پچھم کی طرف، تیل کی صفائی کایہ حال کہ اگر آگ نہ چھوئے، جب بھی معلوم ہو، آپ ہی آپ روشن ہوجائے گا، گویا ایک روشنی پر دوسری روشنی ہوئی، اللہ جسے چاہتا ہے اپنی روشنی کی راہ پر لگا دیتا ہے (24) اور وہ لوگوں کے سمجھنے بوجھنے کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے، اس کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں 1؎۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت